پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس،چینی کی دستیابی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت

 

اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت شوگر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر اور آئندہ کرشنگ سیزن تک طلب پوری کرنے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔ موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی ضرورت پوری ہونے کی توقع ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی بلاتعطل دستیابی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور عوام کو ضروری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنے پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے چینی کے ذخائر اور مارکیٹ کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی اور ملک میں چینی کے ذخائر اور دستیابی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button