اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔
انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اسلام آباد میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، قانون کی پاسداری کریں اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔




