اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔




