پاکستان
Trending

پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا ہوگیا

 

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا ہوگیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button