بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا ایرانی جنگ بندی منصوبے سے انکار، حملے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ ایران امریکی مطالبات پر عمل درآمد نہیں کرے گا، اسی لیے وہ تہران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے بھی حق میں نہیں۔

رپورٹ کے مطابق مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ امریکی فضائی کارروائی کا امکان موجود ہے۔ تاہم، اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایرانی پیشکش میں جنگ بندی کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

امریکی صدر ایران سے اپنے مطالبات منوانے پر زور دے رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button