پاکستان
Trending

آئی ایم ایف مشن کی آج اسلام آباد آمد، معاشی کارکردگی پر مذاکرات کا آغاز پیر سے ہوگا

 

اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن آج کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف مشن کوزرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات، فارن ایکسچینج، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے 17 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ ذخائر رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں معاشی اہداف کے حصول، اصلاحات پر عملدرآمد اور ملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button