پاکستان
Trending

پائیدار ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے، شہباز شریف

 

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف پر پیشرفت مطلوبہ رفتار سے نہیں ہو رہی، جبکہ مالیاتی خلا میں اضافہ اور شدید موسمی آفات ترقی پذیر ممالک کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔

نیویارک میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (GDI) سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جی ڈی آئی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام جنوبی ممالک کے درمیان تعاون اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پیش کیا، جبکہ ان کی بصیرت اور دانشمندانہ فیصلوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جو پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورہ نیویارک مکمل کرکے لندن پہنچ گئے ہیں۔ وہ لندن میں مزید دو سے تین روز قیام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button