پاکستان
Trending

رازندہ: مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 11 افراد جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان: درازندہ میں پولیس اور کسٹمز کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش حملے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک دو سالہ بچہ شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے سے متعلق مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button