پاکستان
Trending

مالدیپ کے پارلیمانی وفد کا سندھ اسمبلی کا دورہ، تعاون بڑھانے پر زور

 

کراچی: مالدیپ کے اسپیکر پیپلز مجلس عبدالرّحیم عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وفد کا استقبال کیا اور اس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان پارلیمانی روابط مزید مضبوط بنانے سمیت تجارت، سیاحت، تعلیم، صحت، نوجوانوں کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے فضائی اور بحری رابطوں کو بہتر بنانے جبکہ صوبائی سطح پر پاکستان-مالدیپ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔

مالدیپ کے اسپیکر عبدالرّحیم عبداللہ نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے 1998 میں مالدیپ کے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں پاکستان کے تعاون کو پاک مالدیپ دوستی کی دیرپا علامت قرار دیا۔

پارلیمانی وفد نے سندھ اسمبلی کے تاریخی اولڈ اسمبلی ہاؤس اور نیو اسمبلی ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور مہمانوں کو سندھی ٹوپیاں، اجرکیں اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button