ر
ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی امن کوششوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فیصل بن فرحان نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ان حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے اور خطے میں پائیدار سلامتی کے لیے جامع انتظامات ضروری ہیں۔
انہوں نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔




