پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر پشاور میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

 

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی پشاور میں بلایا جائے تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جاسکے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے اور امن کے لیے واضح ریڈ لائن مقرر کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار اٹھانے اور ریاست سے ٹکرانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے امن کے لیے وفاق اور صوبے کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button