پاکستان
Trending

غزہ کے بچوں کا ذکر، شہباز شریف کے خطاب کو فلسطینی ریاست کے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا

 

نیویارک: ریاستِ فلسطین نے غزہ میں بچوں کی شہادتوں سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے اہم اقتباسات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’اسٹیٹ آف فلسطین‘‘ پر نمایاں کردیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ فلسطینی عوام نسل در نسل قبضے، بے دخلی، مصائب اور موت کا سامنا کرتے آئے ہیں، جبکہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو خصوصی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے فلسطینی بچی ہند رجب اور 8 سالہ وفا عقیلہ کی المناک شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے ہند رجب کی دل دہلا دینے والی داستان دنیا کے سامنے بیان کی تھی، جبکہ اس سال وفا عقیلہ کی سسکتی ہوئی ماں کی چیخیں پوری دنیا کے دل پر بوجھ بن گئی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس دن وفا عقیلہ کے لیے اسکول کا پہلا دن ہونا چاہیے تھا، افسوس کہ وہ اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

وزیراعظم نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا غزہ میں پیدا ہونے والے بچے کو بھی دنیا کے کسی دوسرے خطے میں پیدا ہونے والے بچے کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق حاصل نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہند رجب، وفا عقیلہ اور دیگر فلسطینیوں کے المیے تاریخ میں اجتماعی خاموشی، ناکامی اور بے عملی کے خلاف فردِ جرم کے طور پر گونجتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button