اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں جاری ہیں، جہاں دونوں فریقین کے نمائندگان مختلف امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے چھ رکنی وفد میں رانا ثناءاللہ، محسن نقوی، امیر مقام، شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شریک ہیں، جبکہ اپوزیشن کی نمائندگی بیرسٹر گوہر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا، عامر ڈوگر، اسد قیصر اور حلیم عادل شیخ کر رہے ہیں۔
مذاکرات کے دوران اپوزیشن نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کر دیے۔ ان مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے اور ان کی بہنوں کو جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
مذاکرات میں دیگر سیاسی معاملات اور اپوزیشن کے پیش کردہ مطالبات پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے۔




