کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ سکول ایجوکیشن کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے اپ گریڈ اسکولوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام اپ گریڈ سکول 2 اپریل 2027 سے فعال کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسکولوں میں پہلے دن ہی اساتذہ، طلبہ اور ضروری تعلیمی سہولیات موجود ہونی چاہئیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف اسکولوں کی تعمیر نہیں بلکہ بچوں کا داخلہ یقینی بنانا اور انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔
اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دیگر امور اور اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔




