پاکستان
Trending

9 مئی جیسے حالات کی دوبارہ کوشش برداشت نہیں کی جائے گی: کور کمانڈرز کانفرنس

 

راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 277ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کور کمانڈرز نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں۔ فورم نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء کے مطابق ہندوستان کے آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے سنگین نتائج کی ذمہ داری طالبان کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

کانفرنس میں ملکی سلامتی، سرحدی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں داخلی استحکام انتہائی اہم ہے اور پرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش سے بلاامتیاز قانون اور طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

فورم نے پولیس کی استعدادِ کار مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھی بھرپور خیرمقدم کیا۔ فورم کے مطابق یہ معاہدہ تینوں ممالک کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button