لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جبکہ متعدد علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، جڑانوالہ، وزیرآباد، لالیاں، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور رینالہ خورد سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔
گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ خراب موسم کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
بارش کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات اور موسم کی مزید صورتحال سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔




