اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کو 13 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے پارلیمنٹیرینز کو ان تاریخوں کے دوران اپنی دیگر مصروفیات ترک کرکے وفاقی دارالحکومت میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ارکان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی تاکید بھی کی گئی ہے




