پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں اعلیٰ انتظامی افسران کے تبادلے، پشاور، مردان، بنوں، ہزارہ اور مالاکنڈ کے کمشنرز تبدیل

 

پشاور:خیبرپختونخوا میں انتظامی سطح پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے مختلف ڈویژنز کے کمشنرز سمیت متعدد افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کردی گئی ہیں، جبکہ ضلع کرک میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق خالد محمود کو کمشنر پشاور، احمد علی شاہ کو کمشنر مردان اور سابق سیکرٹری ڈی آئی خان سمیع اللہ کو کمشنر بنوں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاکر اللہ کو کمشنر ہزارہ، جبکہ وفاقی جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین کو کمشنر مالاکنڈ مقرر کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پرویز کشر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور کمشنر مردان حبیب اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جبکہ کمشنر ہزارہ شاہد اللہ اور کمشنر مالاکنڈ مسعود احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب کرک میں ڈپٹی کمشنر اسد سرور کو تبدیل کرکے حامد اقبال کو نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ نیاز خان کو کرک کا نیا ڈی پی او تعینات کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button