پاکستان
Trending

سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اسحاق ڈار کی سفارتی خدمات کی تعریف

 

اسلام آباد: عاصم افتخار احمد نے باضابطہ طور پر سیکریٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے دوران عاصم افتخار احمد کی سفارتی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

عاصم افتخار احمد کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی کو پاکستان کی سفارتی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button