پاکستان
Trending

کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثہ، دو پائلٹس شہید، صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

 

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹس کی شناخت میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کا شکار ہوا۔

حادثے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہید پائلٹس کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قابلِ احترام ہیں۔

صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button