پاکستان
Trending

برازیل کے عسکری سربراہ کا دورۂ پاکستان، دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی پر اہم مشاورت

راولپنڈی: برازیل کی مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز فریرے نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، دفاعی شعبے میں تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جی ایچ کیو آمد پر برازیل کی مسلح افواج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور برازیل کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دونوں ممالک نے باہمی عسکری روابط کو مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button