پاکستان
Trending

خواجہ آصف اور لبنانی سفیر کی ملاقات، پاکستان لبنان تعلقات کے فروغ پر زور

 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور لبنان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرکے دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور لبنانی سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے پاکستان اور لبنان کے دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button