پاکستان
Trending

ٹرین حادثے کے بعد ریلوے آپریشن متاثر، کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئیں

 

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا، کراچی سے پنجاب جانے والی متعدد ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک لی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاں بحق مسافروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ مسافروں کی امداد اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور حادثے سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

حادثے کے باعث ریلوے نظام متاثر ہونے سے مختلف روٹس پر ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سامنا ہے، جبکہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button