اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں پاکستان کی قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء نے جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آئین کی بالادستی، عوام کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کا تحفظ شہدائے کارساز کی قربانیوں کا تقاضا ہے۔




