پاکستان
Trending

شہدائے کارساز کی قربانیاں جمہوریت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ

 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کارساز نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ملک میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ ان کی قربانیاں جمہوری جدوجہد کا ناقابلِ فراموش حصہ ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ کارساز کے دھماکوں کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر محترمہ بینظیر بھٹو کی حفاظت کی۔ شہداء کی قربانیاں جمہوریت کے لیے عزم اور وابستگی کی علامت ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ طویل آمریت کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی نے قوم میں جمہوریت کی بحالی کی امید پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو عوامی بالادستی اور جمہوریت کی جدوجہد میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button