پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا پولیس کے سکیورٹی الاؤنس میں اضافے کی سفارش، مسودہ گورنر کو ارسال

 

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے نیا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جسے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

مجوزہ مسودے میں جنوبی اضلاع، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کوہاٹ ریجن سمیت تمام ضم شدہ اضلاع میں تعینات پولیس اہلکاروں کیلئے بنیادی تنخواہ کے 120 فیصد کے برابر سکیورٹی چیلنج الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

تجویز کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں تعینات پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد سکیورٹی چیلنج الاؤنس دیا جائے گا۔

مجوزہ مراعات کا مقصد سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے والے پولیس اہلکاروں کو اضافی مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ تاہم، الاؤنسز میں اضافے کا حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button