پاکستان
Trending

مالدیپ کے صدر کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوگی، دفتر خارجہ

 

ڈاکٹر محمد معزو 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے، صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے اعلان کیا ہے کہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق، دورے کے دوران مالدیپ کے صدر کی صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں پاکستان اور مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دورے کے موقع پر پاکستان مالدیپ بزنس فورم بھی منعقد کیا جائے گا۔ فورم کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط بنانا اور کاروباری تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دورہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button