بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان، ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا عزم

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ایران کے خلاف بہترین شراکت دار قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اپنا رویہ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے نیتن یاہو کے ساتھ تعاون کو اہم قرار دیا اور اسرائیلی وزیراعظم کی حمایت کا اظہار کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل آئندہ دو سال میں امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے کام کرے گا۔

نیتن یاہو کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر امریکا کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت اور ایران کو دی گئی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کشیدگی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button