پاکستان
Trending

گوادر اور قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید شہید

 

راولپنڈی : بلوچستان کے علاقوں گوادر اور قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ گوادر کی تحصیل پسنی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گوادر اور قلات میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) پھٹنے سے میجر وجاہت وحید نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button