پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ پشاور رواں ہفتے متوقع، 12 متاثرہ اضلاع کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

 

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے پشاور کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو دورۂ پشاور کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورۂ پشاور ہوگا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر سینئر وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع کے حالات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں سکیورٹی صورتحال اور متاثرہ اضلاع کو درپیش مسائل سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button