پاکستان
Trending

سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتا ہے اور ان کے درمیان اتحاد، باہمی احترام اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ معاہدے پر تنقید کرنے والے عناصر اس سے ناخوش ہیں۔

انڈیپنڈنٹ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، برادرانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، جبکہ دفاعی تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا تحفظ پوری مسلم امہ کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ان کی سلامتی کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور سلامتی کے شعبے میں تعاون مضبوط تعلقات کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کسی خطرے کی صورت میں پاکستان کا تعاون اہم ہوگا اور پاکستان اپنے برادر ملک کی حمایت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے اتحاد اور مشترکہ مفادات کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور دفاعی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button