پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی تاجکستان روانگی، ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان روانہ ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران باہمی تعاون کے مختلف شعبوں سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button