پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی دوشنبے آمد، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اہم امور زیرِ بحث آئیں گے

 

دوشنبے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 19 اور 20 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجکستان کے وزیر برائے توانائی و آبی وسائل نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار کی تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button