دوشنبے: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگولیا کے پہلے نائب وزیراعظم جادامبین اینخبایار سے ملاقات کی۔ ملاقات تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، تاجکستان کے وزیراعظم نے اجلاس میں شریک وفود کے سربراہان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا۔




