پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور تاجک صدر کی ملاقات، علاقائی روابط کے فروغ پر زور

 

دوشنبے :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اقتصادی تعاون اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں باہمی روابط مضبوط بنانے، استحکام کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے علاقائی تعاون کو مزید وسعت دینا ضروری ہے۔

ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کے وفود بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button