پاکستان
Trending

چین کے ساتھ 34 معاہدے، سندھ میں سرمایہ کاری اور زرعی ترقی کے نئے امکانات، مراد علی شاہ

 

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چینی کمپنیوں کو دعوت دی گئی، جبکہ مختلف شعبوں میں حکومتی اور کاروباری سطح پر 34 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ دورہ چین کے دوران پن بجلی، سیلاب سے بچاؤ اور دریاؤں کے انتظام سے متعلق چینی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ دورے کے دوران ووہان میں ایک زرعی کمپنی کے چیئرمین وانگ شیکائی سے ملاقات ہوئی، جبکہ شنگھائی میں منعقدہ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 400 مندوبین شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button