اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے 74 ارکان کی نشستیں بحال کر دی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد قومی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیوں میں معطل نشستیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے 24 اور 29 جولائی 2024 کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ اراکین کی رکنیت بحال کر دی۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔
اب یہ ارکان دوبارہ اسمبلیوں کی کارروائی میں حصہ لے سکیں گے، جو سیاسی توازن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔




