پاکستان
Trending

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب، مذہب اور عوامی تحفظ پر زور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب میں معاشرتی بہتری کے لیے علمائے کرام کی رہنمائی کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور تمام مذہبی جماعتیں اس اتحاد کا حصہ ہیں۔ مذہب کے نام پر جہاں بھی ضرورت ہو، سب متحد ہو جاتے ہیں اور ریاست و عوام علمائے کرام کو اپنا رہنما مانتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ہتھیار اٹھانا، بے گناہوں کو نشانہ بنانا اور سڑکیں بند کرنا ناقابل قبول ہے۔ ماضی میں بعض جماعتیں سیاسی مقاصد یا دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے استعمال کی گئی تھیں، لیکن سیاست یا مذہب کی آڑ میں عوام کی جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ، وہ عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گی اور کسی جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت پیدا ہونے کی وجوہات کو بھی دیکھا جائے گا۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button