پاکستان
Trending

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، جلد دورے کا اعلان

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ جلد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کے مسائل کو براہِ راست سن سکیں اور امدادی کاموں کا جائزہ لے سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزراء متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعظم نے امدادی کاموں میں مصروف تمام اداروں، اہلکاروں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہدایت جاری کی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی ہر صورت جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button