پاکستان
Trending

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کی بروقت اور مؤثر کارروائی

 

اسلام آباد: سوات، بونیر، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 200 سے زائد ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں، جس سے ان علاقوں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے تھے۔

پی ٹی اے نے فوری طور پر اپنی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھجوائیں۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کیا۔

پی ٹی اے کی موثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں صرف 48 گھنٹوں کے اندر 85 فیصد متاثرہ ٹاورز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا، جس سے مواصلاتی نظام بحال ہو گیا اور عوام کو ایک بار پھر رابطے کی سہولت دستیاب ہو گئی۔

متاثرہ علاقوں کے عوام کی جانب سے پی ٹی اے کی اس کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں نے ادارے کی فوری ردعمل اور موثر بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں مواصلاتی رابطوں کی بحالی ایک بڑی سہولت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button