کیلیفورنیا: انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے طویل کیپشنز کے انسٹاگرام پوسٹس کی ریچ پر اثرات سے متعلق تمام خدشات دور کر دیے ہیں۔
کئی کنٹینٹ کریئیٹرز یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا لمبے کیپشنز پوسٹس کی پہنچ کو محدود کرتے ہیں یا مختصر کیپشنز بہتر نتائج دیتی ہیں، خاص طور پر AI کی مدد سے تیار شدہ مواد کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر۔
انسٹاگرام اسٹوریز کے سوال و جواب کے سیشن میں موسیری نے واضح کیا کہ کیپشن کی لمبائی یا اس کے مواد کی نوعیت انسٹاگرام کے الگورتھم یا رینکنگ پر کوئی اثر نہیں ڈالتی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ کریئیٹرز جو الگورتھم کو دھوکہ دینے کے لیے لمبے کیپشنز کا استعمال کرتے ہیں، یہ خیال غلط ہے اور انسٹاگرام ایسے مواد کو الگورتھم میں ترجیح نہیں دیتا۔
یہ اعلان صارفین کو پوسٹس کے کیپشن کے انتخاب میں آزادی دے گا اور انسٹاگرام پر تخلیقی اظہار کو مزید فروغ دے گا۔




