پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں چھ رنز سے کامیابی حاصل کر کے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کی اور چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔ سری لنکا اب پانچویں نمبر پر ہے۔قومی ٹیم اس وقت ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
سلمان آغا نے 105 ناقابل شکست رنز بنائے، صائم ایوب نے بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جبکہ حارث رؤف اور ابرار احمد نے نمایاں بالنگ کی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔




