لاہور :لاہور کی ضلع کچہری میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوئی، جہاں ڈکی بھائی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی اجازت دی۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ پیش کرے تاکہ مقدمے کی مزید صورتحال واضح ہو سکے۔




