لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارائیں ماہرہ خان اور ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر چھائے ’اچھا جی‘ ٹرینڈ میں اپنی دلچسپ شرکت کے ذریعے اسے مزید مقبول بنا دیا ہے۔ یہ ٹرینڈ کراچی کی نوجوان انفلوئنسر سمرا شہزادی کی مقبول ویڈیوز سے شروع ہوا، جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سمرا کے مشہور جملے "اچھا جی ایسا ہے کیا؟” کو اپنے انداز میں دہرایا اور ساتھ ہی سمرا کو محبت بھرا پیغام دیا:
"سیم ٹو سیم ماہرہ خان، اچھا جی ایسا ہے کیا؟ آئی لو یو، تم چھوٹے سے ستارے ہو!”
اداکارہ ماورا حسین نے بھی اس ٹرینڈ پر ویڈیو بنا کر سمرا کے انداز کی نقل کی، جسے مداحوں نے خوب پذیرائی دی اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سمرا شہزادی، جو ایک زمانے میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتی تھیں، آج سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ ماہرہ خان کی محبت بھرے پیغام کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا:
"آئی لو یو ٹو، جزاک اللہ!”
سمرا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بچپن سے ہی اداکارہ بننے کا خواب دیکھتی تھیں اور اپنے خاندان کے لیے کچھ بڑا کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا منفرد اور سادہ انداز، خاص کر جملہ "اچھا جی”، اب صارفین کے دلوں میں بس چکا ہے۔




