بین الاقوامی
Trending

"میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے” ۔۔۔۔ ترک صدر اردوان کا اقوام متحدہ میں دل دہلا دینے والا خطاب

 

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو انسانیت کا المیہ قرار دیتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ "غزہ میں معصوم بچوں کی چیخیں دنیا کو کیوں سنائی نہیں دیتیں؟ ہر گزرتا دن وہاں کے شہریوں کے لیے قیامت کا دن بنتا جا رہا ہے۔”

صدر اردوان نے کہا کہ غزہ میں 700 دن سے نسل کشی جاری ہے، اسرائیلی افواج نہ صرف شہریوں کو بلکہ ڈاکٹرز، صحافیوں، ایمبولینسز اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔ طبی سہولیات ناپید ہو چکی ہیں اور بھوک سے بلکتے بچے عالمی برادری کی خاموشی پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "میری آنکھوں کے سامنے بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، جانور، فصلیں، گھر — سب کچھ مٹا دیا گیا ہے۔ اسرائیل ہر گھنٹے میں ایک بچہ مار رہا ہے، اور دنیا خاموش ہے!”

ترک صدر نے اپنے خطاب میں فلسطینی بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ "دنیا میں اگر کسی بچے کو چھوٹی سی تکلیف ہو تو ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے، لیکن غزہ میں معصوم بچوں کا قتل عام دنیا کیوں برداشت کر رہی ہے؟”

انہوں نے اسرائیلی حکومت کو امن کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ "نیتن یاہو کا پاگل پن ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔ اسرائیل صرف جنگ چاہتا ہے، امن نہیں۔ وہ انصاف، خواتین اور بچوں کے حقوق کو روند چکا ہے۔”

رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔ اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کو روکا جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ترکی ہر قدم پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اور دنیا کے تمام با ضمیر انسانوں کو بھی یہی کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button