پاکستان

بارشوں میں محتاط رہیں، انتظامیہ مستعد ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام سے اپیل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ریکارڈ بارشوں میں انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے بہترین کام کیا اور نقصانات کو کم رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ 21 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے پیش نظر انتظامیہ پہلے سے چوکس ہے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر بروقت مدد فراہم کریں۔ حکومت عوام کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button