فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے بوائلر پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک ملبے تلے سے 9 افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔




