پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے کے لیے کوالالمپور روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے میں ان کے ساتھ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ میزبان وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم تجارت، آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ، عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button