اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کے قانون کو بحال کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی سنگل بینچ کا وہ حکم معطل ہو گیا ہے جس میں اس پابندی کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
لارجر بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر سیاسی گفتگو پر پابندی لازمی ہے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور قیدیوں کے درمیان انتشار کو روکا جا سکے۔




