واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی حکومت کا کوئی بھی اہلکار اجلاس میں حصہ نہیں لے گا اور یہ فیصلہ امریکی خارجہ پالیسی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
جی 20 سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ میں 22 اور 23 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں دنیا کے بڑے اقتصادی طاقتیں اور عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں عالمی معیشت، تجارت اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔




